بھارت الزامات لگا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے، شاہ محمود

افغانستان میں تمام گروپوں کو نمائندگی ملنی چاہیے، وزیر خارجہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت الزامات لگا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

بھارتی عزائم کے حوالے سے اہم بیان وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اہم فورمز پر بھارتی عزائم بے نقاب کرچکاہے۔ سیکیورٹی کونسل، اقوام متحدہ اور پی 5 نمائندگان کو بھارتی عزائم پربریف کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال بھارت کی پیداکردہ ہے۔9 ماہ سے نہتے کشمیری بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔  مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان میں تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلوچستان میں شرپسند گروہوں کی بھارتی پشت پناہی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: ‘بھارت کا آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نقشے میں شامل کرنا غیرقانونی ہے’

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نقل وحرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہندوتوا کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیری شہیدا کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ کشمیریوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ کورونا سے پاکستان میں بھی ہر شعبہ زندگی کو نقصان پہنچا ہے اورر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے رابطہ بھی کیا جبکہ 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان لایا گیا


متعلقہ خبریں