پیپلز پارٹی کا ادویات سیکنڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارت سے ادویات درآمد سیکنڈل پر تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بحیثیت وزیرصحت براہ راست زمہ دار قرار دیتے ہوئے ادویات خریداری میں اربوں روپے کمانے والے زمہ دارران کے تعین کیئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ جان بچانے والی دوائیوں کی بھارت سے “منافع بخش تجارت” عوام کی جانوں کو داؤ پر لگانا ہے۔ ذاتی مفادات کی اسیر حکومت قومی مفاد کو پس پشت ڈالکر کوئی “دہیاڈی لگاؤ “موقع جانے نہیں دیتے۔

نیر بخاری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو شامل تفتیش اور پارلیمانی کمیٹی میں جوابدہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ “مشیر صحت” کے خلاف تحقیقات “مشیر وزیراعظم” سے کرانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا ادویات اسکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ

نیر بخاری نے کہا کہ برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض اور کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی سرکار سے ادویات کی منافع بخش تجارت سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہ عمران مودی دوستی مکمل عیاں ہو گئی ہے تمام تر معاملے کےعمران خان بحیثث وزیرصحت سیکنڈل کے براہ راست زمہ دار ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ کشمیریوں کے جانی دشمن بھارت سے “جان بچانے “والی دوائیوں کی تجارت باعث شرم ہے کئی ماہ سے لاک ڈاؤن اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے والے بھارت سے دوستانہ تجارت سوالیہ نشان ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ادویات درآمد کی اجازت وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات چوری اور قیمتیوں میں ہوشرباء اضافہ سے عوام کی جیبوں پر ڈکیتی سیکنڈل پہلے بھی سامنے آچکا ہے زمہ داران سرکاری چھتری میں آزاد ہیں احتساب کی گردان کرنے والے وزیراعظم مالیاتی سیکنڈلز کے سرپرست نہ ہوتے تو ایک اور سیکنڈل سامنے نہ آتا۔

نیر بخاری نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ کرونا وباء سے لوگوں کی جانیں خطرے میں ہیں لالچ اور طمع کے مارے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے کے دھندے میں لگے ہوئے ہیں۔  پیپلز پارٹی اور قوم اربوں روپے کے سیکنڈل کا حساب زمہ داران کا احتساب اور سزا چاہتی ہے


متعلقہ خبریں