مسلم لیگ ن کی قیادت اپنا بویا کاٹ رہی ہے، شبلی فراز

وزیراعظم کا خط مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنا بویا کاٹ رہی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بےگناہ ہیں توفکرمند نہ ہوں، سوالوں کےجواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسزاس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس دفاع کیلئےکچھ نہیں، سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والےعوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں فیصلوں کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے، کورونا وائرس کا واحد حل لاک ڈاوَن اور سماجی فاصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مطابق آج لاک ڈاون ختم ہوچکا ہے جبکہ  پنجاب حکومت کہہ رہی ہے کہ درخواست کریں گے کہ بڑے شہروں سے لاک ڈاون نہ ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہمیں ایسا وزیر اعظم نہیں چاہئے جسے نہیں معلوم کہ حکومت میں ہو کیا رہا ہے۔

18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کیا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نظر میں نیب کورونا کی ویکسین ہے، نیب کو ایک بار پھر اپوزیشن کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے 30 سال پرانے کیسز کے نوٹس مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بھیج دئیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پڑوسی ملک چین کے بھی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری قوم کہ چکی ہے کہ بھارت سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں مگر یہ حکومت بھارت سے دوائیوں کی تجارت کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں