پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی

Punjab-market

پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی


لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف شعبہ جات کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کریانہ اسٹورکو صبح 9 سے 5 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ دودھ دہی اور سبزیوں کی دکانیں ، منڈیاں اور آٹو ورکشاپس صبح 9 سے 5 بجے تک کھلیں گی۔

اس کے علاوہ پوسٹل اور کورئیر سروس اورپک اینڈ ڈراپ کی صبح 9 سے شام 5 بجے تک اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبے میں لاک ڈاأن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صوبہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی اور ساری دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاپنگ پلازہ اور مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 6 بڑے شہروں کے علاوہ 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

واضح رہے کہ  پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دس ہزار33 ہوگئی ہے جب کہ 183 اموات ہو چکی ہیں۔

صوبے میں پہلا کیس پندرہ مارچ کو سامنے آیا اور پانچ دن بعد 20 مارچ کو کیسز کی تعداد 104 ہو گئی۔کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے میں 19 دن لگے اور 3 اپریل کو تعداد 1072 ہو گئی۔

پنجاب میں پہلے پانچ ہزار کیسز 40 دن میں سامنے آئے اور24 اپریل کو پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5046 تک پہنچ گئی تھی۔

اگلے پانچ ہزار کیسز کی صرف 14 روز میں تصدیق ہوئی ۔ 8 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 10033 ہو گئی۔ پنجاب میں، پہلے کیس سے دس ہزار کیسز سامنے آنے میں 54 دن لگے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 956 کیسز 8 مئی کو سامنے آئے۔


متعلقہ خبریں