خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کے مزید 182 کیسز سامنے آ گئے

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 182 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 509 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق خیبرپختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں وبا کے باعث اموات کی کل کی تعداد 234 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب  سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ایک ہزار 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 771 ہو گئی ہے جبکہ آج کورونا کے 4 مریض انتقال کر گئے، اس طرح انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار 498 ٹیسٹ کیے جس میں سے 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ایک دن میں 583 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 143، ملیر میں 133، ضلع شرقی میں کورونا کے 113 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع وسطی 78، کورنگی 61 اور ضلع غربی میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے جس کے بعد لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں۔ ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لاک ڈاوَن کی فیز ٹو میں داخل ہو گئے ہیں اور اب ہمیں کورونا سے بچاوَ والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں