قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ طویل ہونے کا امکان


اسلام آباد: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز جون میں نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کا دورہ انگلینڈ طویل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

اس سے قبل جون میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے اس سیریز کے انعقاد پر شکوک شہبات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیریز نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک اور ٹیسٹ میچ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں