تیزہواؤں سے اسلام آباد ہوئی اڈے کا ٹرمینل سرک گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمینل سرک جانےکے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتطار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6  لاؤنج سے اے1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے701 کو بھی ٹرمینل نمبر7پر لگا دیا گیا تھا۔۔ پرواز پی کے701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر

خیال رہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا۔ ۔ 19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے کچھ عرصہ بعد ہی مسائل پیدا ہونے شروع ہوگئے تھے۔ ماضی میں ہم نیوز نے

آوارہ کتوں کے مسافر لاؤنج تک رسائی کی خبر دی اور فوٹیج دکھائی تھی تو ایئرپورٹ منیجر کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

چند ماہ قبل بھی اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث ہوائی اڈے کی چھت ٹپکنے لگی تھی جس سے اسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔

سلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں ہوئی اڈے کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

الیکٹرانک سیڑھیاں خراب ہونا، واش رومز میں گندگی اور دیگر مسائل بھی ایئرپورٹ پر معمول بن چکے ہیں۔

انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب 105 ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا قومی منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو آئے روز مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں