قومی کرکٹرز کے آن لائن لیکچرز ختم، کھلاڑی مطمئن

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے شروع کیے گئے آن لائن لیکچرز ختم ہوگئے ہیں اور تمام کھلاڑیوں نے ان کی افادیت پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹرز کیلیے آن لائن سیشنز کا انعقاد بہترین تجربہ ثابت ہوا۔ کرکٹر بابراعظم نے کہا کہ وہ محمد یوسف اور یونس خان کی اسکلز کے مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تکنیک پرعمل کرنے کیلیےکھیل کے دوبارہ آغاز کا منتظر ہوں۔ محمد یوسف سے تکینک میں بہتری کیلیےمشورے مانگے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ معین خان اور راشد لطیف نے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس میرے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان دنوں کیرئیر میں کی گئی غلطیوں پر سوچنے کا وقت ملا۔ راشد لطیف اور معین خان نے غلطیوں پر قابو پانے کیلیےمشورے دئیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم کے آن لائن سیشن کا حصہ بننا خوش قسمتی سمجھتا ہوں، وسیم اکرم نے پراعتماد اور بے خوف باؤلنگ کا سبق دیا۔

کرکٹر اظہرعلی نے کہا عظیم کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

کرکٹر شان مسعود نے کہا سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا، کرکٹ میں رول ماڈل ہونا ضروری ہیں، لاک ڈاؤن ختم ہونے پر میں سابق کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل کریں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی مگر تین نام جانتا تھا، وسیم، وقار اور شعیب اختر ان تینوں کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر ان جیسا بننے کی خواہش کرتا تھا۔

قومی خواتین کرکٹرز نے بھی سابق کپتان وسیم اکرم اور بابراعظم کے لیکچرز سے حاصل تجربے کو آن فیلڈ کامیابی میں بدلنے کے لیے سود مند قرار دے  دیا ہے۔

کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان سیشنز سے خواتین کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

فاسٹ باؤلر ایمن انور نے کہا کہ لیجنڈری کرکٹر کے مفید مشوروں پر عمل کریں گی۔ وسیم اکرم نے اپنے کیرئیر میں سے چند مثالیں دیں جس سے بہت فائدہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں