سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی



کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے709 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے548 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملیر میں 152، ضلع جنوبی 45 اور ضلع وسطی سے87 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع شرقی 81، ضلع غربی54 اورکورنگی سے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب سندھ میں مزید 9 مریض انتقال کرگئے ہیں اور مجموعی تعداد189 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی ہے اور99 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار 498 ٹیسٹ کیے جس میں سے 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے۔ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے جس کے بعد لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہم لاک ڈاوَن کے فیز ٹو میں داخل ہو گئے ہیں اور اب ہمیں کورونا سے بچاؤ والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 639 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب 11 ہزار 93، خیبرپختونخوا 4,509، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 234 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب192، بلوچستان 24، اسلام آباد 05 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں