ابو ظہبی میں پھنسے 250 پاکستانی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچ گئے

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

ٓلاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں پھنسے250 پاکستانیوں کو لے کرلاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مسافروں کی لاہور ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی ہے جس کے بعد انہیں  قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی سے نجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی تھی۔

دبئی: 188 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی اورطبی جانچ بھی ہوئی۔

ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلوانے کا مطالبہ

قواعد و ضوابط کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی اور جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی انہیں اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں