آرمی چیف کا اسد قیصر سے رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اسد قیصر کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہوں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نےخصوصی دعاؤں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ اللہ پاک کے کرم سے میرے بچے اور میں بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قدرت کی طرف سے جاری امتحان کا ہمیں صبر اور استقامت سے سامنا کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ تمام احباب کی خصوصی دعائوں کا شکر گزار ہوں۔  میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرما۔


متعلقہ خبریں