چین سے ایک اور طیارہ طبی آلات اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا


اسلام آباد: چین سے ایک اور طیارہ 17 ٹن وزنی طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارے میں 24 ایکسرے مشینیں اور ان کے پارٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سامان میں ٹیسٹنگ کیلئے 3لاکھ 71 ہزار وی ٹیم ایم بھی لائےگئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چین سے مختلف اقسام کےتقریباً 10لاکھ ماسک بھی بیجنگ سےمنگوائے گئے ہیں۔

چین سے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر چین سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا۔ چین سے خریدے گئے سامان میں 159 ویٹی لیٹرز اور 15ایکسرے مشین بھی شامل تھے۔

چین سے آنے والے سامان میں200تھرمل گنز اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیا بھی شامل۔  2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک، 15ہزار حفاظتی سوٹ، 30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں بھی کھیپ میں شامل تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں