سندھ: کاروبار صبح آٹھ سے شام چارتک کھلے گا،ایس او پیز جاری


کراچی: حکومت سندھ نے تاجروں سے ملاقات کے بعد کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

سندھ میں مشروط طور پرکاروبار کھولنے کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق کاروبار صبح آٹھ بجے شام چار بجے تک کے درمیان کھلیں گے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جلوس،عوامی اجتماعات اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سینما، سی ویو، تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے  اور اندرون و بیرون شہرٹرانسپورٹ پر بھی بندش عائد رہے گی۔

سندھ حکومت کا 11 مئی سے سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلون، حجام، بیوٹی پارلرز اور کیفے بند رہیں گے۔

دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ حکومت سندھ نے خبردار کیا ہے کہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہ کرانے والی مارکیٹوں کو بند کرادیا جائے گا۔

حکومت سندھ نے مارکیٹوں کے صدور کو پابند کیا ہے کہ وہ گاہکوں کو ماسک پہنوانے، انہیں سنیٹائزر لگوانے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھوانے کے پابند ہوں گے۔

ہم نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے واضح کیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جب کہ شام پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک کسی شہری کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

حکومت سندھ اور تاجروں کے درمیان کاروبار کھولنے کے معاملے پر چند گھنتے قبل اتفاق ہو گیا تھا اور ایس او پیز طے پا گئے تھے لیکن اب ان میں ردو بدل کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت اور تاجروں کے درمیان پہلے اتفاق ہوا تھا کہ کاروبار گیارہ گھنتے کے لیے صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک کے درمیان کھولا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ شاپنگ مالز سمیت بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی اور تاجروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دکاندارشام چار  بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو قرض دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں پیرسے ہوگی اور اشیائے خورد ونوش کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں