موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

وزیراعظم کا خط مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں لاک ڈاون نرم کرنے میں رسک ہے مگر وزیراعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے غریب عوام کس حال میں ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا علم نہیں یہ کب تک چلے گا،موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پر الزامات سے متعلق مجھے علم نہیں اور مجھے نہیں پتہ  کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت سے کیوں ہٹایا۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میرے تعلقات اعظم خان سمیت سب کے ساتھ ٹھیک ہیں،حکومت نے بہت کام کیے پر ہم انہیں ٹھیک پراجیکٹ نہیں کرپائے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ریکوری کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پارلیمنٹ اجلاس بلانا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے ہے، میرے خیال میں چند ہفتے تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں