برطانیہ میں معذور بچوں کیلئے مفت مصنوعی ٹانگیں


اسلام آباد: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا ایک طبی مرکز ایسا بھی ہے جہاں معذور افراد کو بلامعاوضہ مصنوعی ٹانگیں لگائی جا رہی ہیں۔

لندن کے رائل نیشنل آرتھوپیڈک اسپتال میں معذور بچوں کو مصنوعی ٹانگیں لگانے کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مصنوعی ٹانگیں لگائے جانے کے بعد یہ نارمل بچوں کی طرح ناصرف چل سکتے ہیں بلکہ کھیلوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

برطانوی وزیر کئیر کیرولین ڈینینج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد کا کچھ حصہ ایسے بچوں کو مصنوعی ٹانگیں لگانے اور باقی تحقیقی کاموں میں صرف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے ذریعے مصنوعی اعضاء سے متعلق اس کام کو مزید آسان اور سستا بنانے کے طریقے تلاش کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں خود معذور افراد بھی کام کررہے ہیں۔

پروجیکٹ سے منسلک ان معذور افراد کا کہنا ہے کہ’ہمارا مقصد ایسے بچوں کو زندگی کی خوشیاں واپس دلانا ہے’۔

منصوبے کا نام ‘گولڈ میڈ لسٹ ریچرڈ وائٹ ہیڈ پراجیکٹ’ ہے۔ اس سے قبل بھی رائل نیشنل آرتھوپیڈک اسپتال سے اسی منصوبے کے تحت دو معذور بچوں کو مصنوعی ٹانگیں لگائی گئیں تھی جس کے بعد وہ نارمل لوگوں کی طرح چل پھر سکتے ہیں۔

ان بچوں کا کہنا ہے کہ اب ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ان ہی کی طرح اپنی زندگی کو انجوائے کرسکتے۔ چل اور بھاگ بھی سکتے ہیں جو ہمارے لیے ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔


متعلقہ خبریں