سندھ: کورونا کیسز کی تعداد گیارہ ہزار 480 ہو گئی

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد گیارہ ہزار 480 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار

ہم نیوز نے حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 634 ہو گئی ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید آٹھ افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 9 افراد کی جانیں لے لی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 189 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں