قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بجائے نجی ایئرلائن کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

پی آئی اے: دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت ممکن ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجات دی جائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کو صرف بیرون ملک موجود مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ نجی ایئر لائن کو معمول کے مطابق فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

پی آئی اے کا جزوی فلائٹ آپریشن بحال، وزیراعظم نے اجازت دیدی

سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قمی ایئر لائن پی آئی اے کو دنیا میں تمام کھلے ہوئے ائیرپورٹس تک فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے۔

پی پی نے پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی

پی پی کے مرکزی رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نجی ایئر لائن کو روک کر پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں