پاکستان: ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں تین دن کی توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید تین دن کی توسیع کردی ہے۔

این سی او سی میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، غلام سرور خان

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹم  میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈومیسٹک پروازیں 13 مئی تک بند رہیں گی۔

کورونا: پی آئی اے کی خصوصی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو عائد کردہ پابندی سے استشنیٰ ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے چھ مئی کو بتایا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ کل قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی اجلاس میں اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کرنےکی سفارش کی گئی ہے جس میں ہوا ہازی، این ڈی ایم اے، محکمہ صحت اور چاروں وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی ہے۔


متعلقہ خبریں