اسلام آباد میں مردوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑنے لگی



اسلام آباد: سینئر اینکر پسن محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اگلے دو سالوں میں تدفین کے لیے زمین نہ ملنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ایچ الیون قبرستان کی 118 ایکٹر زمین گھٹ گئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایچ الیون قبرستان کی 118 میں سے 38 ایکٹر زمین پر سی ڈی اے  نے گھپلہ کر کے فائر اکیڈمی بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایچ 11 قبرستان کی جگہ پر عارضی کیمپ بنائے تھے جو تاحال اسی جگہ پر قائم ہیں۔

’ کیسے ہو سکتا ہے سی ڈی اےخود عدالتی حکم کی تشریح کرے؟ ‘

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان کی 60 ایکڑ زمین پر زیر استعمال ہے جبکہ قبرستان کی باقی بچنے والی 20 ایکٹر زمین تقریبا دو سال میں پوری ہوجانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں