تین ادویات کا امتزاج کورونا سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے، رپورٹ


لندن: ہانگ کانگ کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تین ادویات کا امتزاج کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اینٹی وائرل ادویات کا امتزاج مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر کورونا وائرس کے مریضوں کو جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

ڈاکٹرز کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت امریکہ اور جاپان میں صرف ریمیڈیسیور کو علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو بیماری کا دورانیہ تو کم کرتی ہے مگر اس کی سپلائی محدود ہے۔

تاہم ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کوک یونگ یوین اور ان کی ٹیم نے 2 ایچ آئی وی ادویات کو ایک عام اینٹی وائرل دوا کے ساتھ ملایا۔

تحقیق میں شریک مریضوں میں جن افراد کو زیادہ ادویات کا امتزاج استعمال کرایا گیا وہ اوسطاً 7 دن میں ریکور ہوگئے ہیں جبکہ جن افراد کو صرف ایچ آئی وی ادویات دی گئیں ان میں وائرس نیگیٹو آنے میں اوسطاً 12 دن لگے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس کاک ٹیل کے مضر اثرات بھی بہت کم دیکھنے میں آئے۔


متعلقہ خبریں