قومی اسمبلی اجلاس: سیکریٹریٹ نے ایس او پیز جاری کردیے

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کل سہ پہر تین بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام اراکین کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع کی سطح پر اپنے ٹیسٹ کرائیں۔

شرکائے اجلاس کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں گے۔

ہم نیوز نے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایوان کے اندر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پی پی نے پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی

قومی اسمبلی کے مرکزی دروازے پر تھرمل گن کے ذریعے اراکین کا ٹمپریچرچیک کیا جائے گا۔ ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد آنے والوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی رکن کو اپنے ہمراہ اسٹاف لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے ہال کے اندرتمام اراکین کی نشستوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ ایوان کے اندر 400 سے زائد نشستیں موجود ہیں۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سماجی فاصلے کے پیش نظر اراکین کے درمیان میں ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین سینیٹ کا فون

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مہمانان اور وی وی آئی پیز کے لیے مختص گیلریز بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لیے بھی صحافیوں کی محدود تعداد کو اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔


متعلقہ خبریں