پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

پاک فوج کے میجر اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

اسلام آباد: پاک فوج کے میجر محمد اصغر نے طورخم بارڈر پرعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں میجر محمد اصغر کو وینٹی لیٹر پہ بھی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جام شہادت نوش کرلیا۔

ایل اوسی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو تی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت سے بڑا کوئی کاز نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں