کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

کراچی: ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کےلیے فوری طور پر 300 افراد کا پلازمہ درکار ہے۔

کراچی: کورونا مریض قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب

ممتاز ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے ایک کورونا مریض کو 100 سال سے زائد طریقہ علاج سے صحتیاب کیا ہے۔ مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھی منتقل ہو گیا ہے۔

اس وقت بھی ایک درجن سے زائد مریضوں کا بھی علاج ڈاکٹر طاہر شمسی اسی قدیم طریقہ علاج سے کررہے ہیں۔ قدیم طریقہ علاج میں پلازمہ کا مرکزی کردار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد نے متعدد مرتبہ پلازمہ عطیہ کیا ہے اور ایسا کرنے سے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے تیار افراد سے کہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن 03332976390 پر رابطہ کریں۔

کورونا وائرس: برطانیہ اور امریکہ میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے پلازمہ عطیہ کرنے کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں کو نئے طریقے سے زندگی گزارنے کا طریقہ سکھا رہا ہے۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کے متعلق انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پھیپھڑوں کی نالیوں میں خون جم جاتا ہے۔

ممتاز ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک سال تک کورونا وائرس کے متعلق نئی چیزیں سامنے آئیں گی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ صرف 20 فیصد لوگوں کو اسپتال جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

ہم نیوز کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل سماجی فاصلہ اور آئی سو لیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں