کورونا: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے

امریکہ: موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے یہ قدم اپنی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اٹھایا ہے۔

کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری نشانہ بن گئیں

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر اسی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہفتے کے دن اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

ہم نیوز نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو آئی سو لیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کے نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملرکا 9 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔

کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیٹی ملر بہت اچھی خاتون ہیں لیکن وہ ان سے نہیں ملے ہیں البتہ نائب صدر مائیک پنس ان سے ملتے رہے ہیں۔

29 اپریل کو نائب صدر مائیک پنس اس وقت امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ میں سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنے تھے جب وہ عالمی ادارہ صحت سمیت تمام طبی ماہرین کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے زیر علاج کورونا مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔

امریکہ کے نائب صدر جب مایو کلینک پہنچے تو انہوں نے کسی قسم کا بھی ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔

کراچی: کورونا مریض قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب

امریکی ذرائع ابلاغ کےمطابق مایو کلینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت اسپتال میں ہر شخص کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرے۔


متعلقہ خبریں