ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کا اجلاس آج طلب کر لیا

حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کردی

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام وائس چانسلرز کا اجلاس آج ہو گا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کورونا کے باعث 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر وائس چانسلرز کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے۔

ایچ ای سی کے اجلاس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹیز کی بندش کے دوران طلبہ کے امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور اگر 31 مئی تک کورونا کی وبا کنٹرول ہو جاتی ہے تو یونیورسٹیز کے کچھ سیکٹرز کھولے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 31 مئی تک صورتحال قابو میں نہ آئی تو امتحانات 15 جولائی کے بعد لیے جائیں گے جبکہ کورونا کے باعث آن لائن امتحانات کا فارمولا بھی زیرغور ہو گا۔

ایچ ای سی مشاورت کے بعد تجاویز حکومت کو بھیجے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے پہلے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا چند روز قبل وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں لاک ڈاؤن  میں نرمی کا اعلان تو کیا تاہم تعلیمی ادارے یکم جون کے بجاءے 15 جولاءی کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں