بیشتر یورپی ممالک میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی

بیشتر یورپی ممالک میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی

فائل فوٹو


فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔

فرانس میں آٹھ ہفتوں کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ پرائمری اسکول ٹیچرز ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں آئیں گے جب کہ ہیئر ڈریسرز سمیت بعض دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود فرانس میں ریستوران، تھیٹرز، سنیما اور بارز بدستور بند رہیں گے۔

اسپین کے مختلف شہروں میں عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے۔ میڈرڈ میں دوست احباب اور فیملیز کو کھلی جگہوں پر ملاقات کی اجازت ہو گی۔

وبا سے متاثرہ شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں بدستور لاک ڈاؤن رہے گا جب کہ دیگر شہروں میں بعض دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔

یلجیئم اور یونان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا کا مرکز سمجھے جانے والے چین نے مارچ میں ملک میں کورونا کے کیسز میں واضح کمی کے بعد لاک ڈاؤن کو نرم کرتے ہوئے بیشتر شہروں میں معمولات زندگی بحال کیے تھے۔

چین کے شہر ووہان کو کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور وہیں سے ہی کورونا کا آغاز ہوا تھا مگر وہاں پر وائرس پر کنٹرول ہونے کے بعد حکام نے 8 اپریل کو لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کردیا تھا۔

لاک ڈاؤن کو ختم کیے جانے کے بعد ووہان سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران یومیہ کیسز سامنے نہیں آئے تھے اور بعض مرتبہ چند دن بعد ایک ہی کیس سامنے آیا تھا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں