ملکہ الزبتھ کبھی قومی فرائض انجام دینے واپس نہیں آ سکیں گی

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات: شاہی خاندان فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا

فائل فوٹو


برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کورونا وائرس کے خوف سے کبھی قومی فرائض انجام دینے واپس نہیں آ سکیں گی۔

اخبار کے مطابق ‎چورانوے سالہ ملکہ اپنی زندگی کے بقیہ ایام بند دروازوں کے پیچھے ہی گزاریں گی۔

رائل بائیو گرافر اینڈریو مورٹن کا کہنا تھا محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا موسمی مسئلہ ہے جس کے بعد ملکہ کا واپس اپنی تمام ذمہ داریاں سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکہ کو ویڈو پیغامات کے ذریعے ہی دیکھ سکیں گے وہ عوام کے بیچ میں نہیں آ سکیں گی کیونکہ اگر یہ مہلک وائرس ان میں منتقل ہو گیا تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ برطانوی ملکہ اپنی عوامی فرائض سے چند ماہ کے لئے دستبردار ہونے جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ملکہ برطانیہ کی سالگرہ بھی اس بار دھوم دھام سے نہیں منائی جاسکی۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا کہ اس بار سالگرہ میں روایتی طور پر ہونے والی گن سیلوٹ کی رسم نہیں ہوئی۔

شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ایک ملازم میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس وبا سے بچاؤ کے پیش نظر شاہی محل بکنگھم پیلیس چھوڑ کر ونڈسر کیسل منتقل ہو گئیں ہیں۔

ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے تک ملکہ الزبتھ شاہی محل میں ہی موجود تھیں جبکہ ملازم میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ونڈسر منتقل ہوئیں ہیں۔

ملکہ بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کے قلعے میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں منتقل ہو گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کی شاہی مصروفیات ختم کر دی گئی ہیں۔ ملکہ اور شوہر شہزادہ فلپ کو ملک کے شمال میں واقعے سنڈرنگھم ہاؤس میں بھیج دیا جائے گا۔

ترجمان بکنگھم پیلیس کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ اور اور پرنس فلپ اچھی صحت میں ہیں مگر کورونا کے پیش نظر ملکہ برطانیہ کو قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں