اسٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 33,283 پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 16 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33 ہزار 283 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج 87,689,981 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 3,212,154,687 روپے بنتی ہے۔

گزشتہ جمعے کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور انڈیکس میں چار سو بیس پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ 264 پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں