وزیراعظم کی عثمان ڈار سے ملاقات، ٹائیگرفورس سے متعلق رپورٹ پر اظہار اطمینان


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ نوجوان محنت اورلگن کےساتھ دی گئی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے ٹائیگر فورس متحرک کیےجانےکےبعد پہلی رپورٹ پیش کی اور صوبائی حکومتوں کےتعاون اوراعدادوشمارپر بھی بریفنگ دی۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ یونین کونسل کی سطح پرٹائیگرفورس کی جانب سے بےروزگارافراد کی رجسٹریشن میں بھی مد دملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سےموصول ہونےوالی رپورٹس تسلی بخش اورحوصلہ افزا ہیں۔

ٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ نوجوان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ،عثمان ڈار

اس موقع پر عثمان ڈار نےسندھ حکومت کی جانب سےعدم تعاون کی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزارنوجوان رجسٹرڈ ہیں  تاہم حکومت تعاون نہیں کررہی۔

وزیراعظم نےٹائیگرفورس سےمتعلق رپورٹ پراظہار اطمینان کرتے ہوئے معاون خصوصی کوصوبائی سطح پرکوآرڈی نیشن جاری رکھنےکی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کل تمام صوبوں کےچیف سیکریٹریزسے خطاب کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوملک بھرمیں مرحلہ وارمتحرک کرنےکاعمل بھی جاری رکھاجائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا تھا کہ ٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ نوجوان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 15 ہزار کے قریب نوجوان ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کیے ہیں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل سے نوجوانوں کو پیغام دیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کو وزیراعظم کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

ٹائیگر فورس کل سے پورے ملک میں نظر آئے گی، عثمان ڈار

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار نوجوانوں کو بھی ذمہ داریاں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس میں 15 ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں جبکہ 800 کے قریب ڈاکٹرز کو ٹیلی ہیلتھ میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں