اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی سےمتعلق اجلاس 15 مئی کو طلب

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی سے متعلق اجلاس 15 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 15مئی کومانیٹری پالیسی کااجلاس اسٹیٹ بینک کراچی میں ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کا فیصلہ پریس ریلز کے ذریعے جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل کوورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینری اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیدا کرنے کے لیےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی تھی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 1 9 فیصد ہوگئی  تھی۔

شرح سودمیں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی

اس سے قبل 24  مارچ کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی تھی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی تھی۔


متعلقہ خبریں