سندھ: کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 17 ہو گئی

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 17 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 200 ہو گئی، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار82 ہو گئی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 448 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں نئے کیسز کی تعداد 537 ہو گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس: کورونا وائرس پربحث کے لیے تحریک منظور

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ گیارہ افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چند گھنٹے قبل کورونا کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ شہر قائد کے ضلع ملیر میں 142، ضلع وسطی میں 62 اور ضلع شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی اور کورنگی میں 58/58 اور ضلع غربی میں 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 22، شکارپورمیں 19 اور قمبرشہداد کوٹ میں گیارہ  نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری اعداد و شمار کی روشنی میں ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہ یار میں اؔٹھ، لاڑکانہ میں سات اور حیدرآباد، سانگھڑ و مٹیاری مین چار/ چار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس آنکھوں کے راستے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے، تحقیق

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں تین، سجاول میں دو جب کہ میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیس گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی ہے جب کہ مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب 28 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔

ملک میں اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 212 مریضوں نے مہلک وبا کو شکست دی ہے۔

‎امریکی نیشنل گارڈ کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ بیک وقت منفی اور مثبت آیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں