خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں صوبے میں اموات کی تعداد 257 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 206 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبےمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4875 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں وائرس سےنئے130مریض صحت یاب ہوئےہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سےمتاثرہ 1256 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاورمیں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار918 ہو گئی ہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر وبائی مرض سے 155 افراد انتقال کرچکےہیں۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

سندھ میں کورونا کے اب تک  11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ادویات کا امتزاج کورونا سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے، رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا می


متعلقہ خبریں