لاہور: پی پی رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

لاہور: پی پی رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تین کے صدر عاطف چودھری پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عاطف چودھری کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری

ہم نیوز نے پی پی پنجاب وسطی کے صدر قمرالزماں کائرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عاطف چودھری کو مخالفین نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔

قمر الزماں کائرہ کے مطابق پی پی رہنما کو شدید زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ عاطف چودھری پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

پی پی پنجاب کے رہنما چودھری منطور احمد نے بھی عاطف چودھری پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا ہے کہ پارٹی عاطف چودھری اور ان کے اہل خانہ  کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں