چین کے شہر ووہان میں کرونا کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے


چین کے شہر ووہان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ووہان وہ شہر ہے جہاں سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا تھا۔

برطانوی اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا کے نئے کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں وبا کو شکست دینے کا تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کے 5 نئے کیسز میں معمر شہری بھی شامل ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد ایک ہی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں۔ ووہان ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا کا خاتمہ اور افزائش کو روکنا اب بھی بڑا اور بھاری ٹاسک ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر شولان میں بھی حکام نے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد چھ لاکھ  باشندوں کو لاک ڈاون کے تحت اقدامات نافذ کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کےثبوت دیکھے ہیں، ٹرمپ

چین میں پابندیوں میں نرمی اور کاروبار کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام بہت زیادہ فکر مند ہوگئے ہیں۔ ووہان ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے خلاف اقدامات ابھی بھی سخت ہیں۔ ہمیں اس وبا کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے چکنا رہنا ہوگا۔

کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ چین نے ووہان شہر سے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے 11 ہفتوں کے بعد لوگوں کو نکلنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق جنوری کے بعد پہلی مرتبہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ووہان سے پھوٹنے والی وبا سے چین سمیت دنیا بھر ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں