بے روزگار ہونے والوں کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے معاوضہ دیا جائے گا، عمران خان

تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر پوچھ گوچھ نہیں ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بندشوں کےباعث بےروزگارہونےوالوں کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سےمعاوضہ دیاجائےگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس ملک بھرمیں متاثرین کا اندراج کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بےروزگار ہونےوالےافراد ویب سائیٹ کے ذریعےبھی اندراج کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں بھی ٹائیگرفورس خواتین ونگ بےروزگارافراد کی رجسٹریشن کر رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں