بہاولنگر: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

۔—فائل فوٹو


کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگرکےعلاقےنادرشاہ پھاٹک کےقریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہاولنگرمیں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سےبارودی مواد اور بم بنانےکا دیگرسامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے چند قبل پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت عرف افتخار کو گرفتار کر لیا تھا۔

کالعدم تنظیم کےانتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

ملزمان کراچی میں عبداللہ دانش، نعیم عرف ماسٹر،عاصم کیپری، اسحاق بوبی، عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر عرف بھائی جان کے ساتھ مل کرپاک آرمی، نیوی، رینجرز، پولیس اہلکاروں اور سیاسی/ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کے ماسٹر مائنڈ عطاءالرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر منا عرف بھائی جان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزمان دہشت گردوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں اور حکومت سندھ نے فی کس 50لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

سمیع اللہ عرف ارشد 2015میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 4رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ملزم 2015-2014 میں کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، 2015میں پاکستان نیوی کے اہلکار سید جعفر رضا شاہ کا قتل، 2015-2014 میں اے این پی کے ذمہ داران ڈاکٹر ضیاء الدین اور حاجی سیف اللہ آفریدی کی ٹارگٹ کلنگ میں میں ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں