سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کے عزم کا اعادہ

قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پہ باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔

بھارتی فوج کو ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پرہونے والے دہشتگردانہ حملے پر بات چیت کی۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل باقری سے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ سرحد پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں