صدر ٹرمپ کا صحافی کو چین سے سوال پوچھنے کا مشورہ

صدر ٹرمپ کا صحافی کو چین سے سوال پوچھنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مذاکرات چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے۔

چین دوبارہ صدارتی انتخاب جیتنے سے روکنا چاہتا ہے، ٹرمپ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حسب معمول امریکی صدر ایک مرتبہ پھر صحافیوں سے الجھ پڑے اور اس قدر غصہ ہوئے کہ پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ادھوری پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، چین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ ہم معاہدے پر مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید غصے میں آگئے جب ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ امریکہ میں روزآنہ سینکڑوں لوگ مر رہے ہیں تو آپ زیادہ ٹیسٹ کرانے کو اپنی جیت کیسے اور کیونکر قرار دے سکتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر اس پر بہت زیادہ غصے میں آگئے اور سوال پوچھنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنے لگے کہ یہ سوال آپ جا کر چین سے پوچھیں۔

صدر ٹرمپ کے جواب پرصحافی نے ان سے کہا کہ ایسا آپ مجھ سے کیوں کہہ رہے ہیں؟

خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی اور چلے گئے۔

امریکی صدر جب سے برسر اقتدار آئے ہیں اس وقت سے ان کے ذرائع ابلاغ سے تعلقات کچھ زیادہ خوشگوار نہیں رہے ہیں لیکن جب سے کورونا وائرس نے اپنے خوں آشام پنجے گاڑے ہیں اس وقت سے ان کے میڈیا سے تعلقات مزید تلخ ہو گئے ہیں۔

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت زیادہ غصے میں آجاتے ہیں اور تلخ ہوجاتے ہیں جب ذرائع ابلاغ ان سے تیکھے سوالات کرتا ہے۔ وہ امریکی میڈیا کو لنگڑا بھی قرار دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں