امریکہ: خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ


ڈلس: امریکی حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 150 پاکستانی طلبہ کو روانہ کردیا۔

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ

ہم نیوز کے مطابق ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پاکستانی طلبہ کو روانہ کیا۔

پاکستانی طلبہ کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ لاہور پہنچے گا۔ وطن پہنچنے والے یہ وہ پاکستانی طلبہ ہیں جو اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں زیر تعلیم تھے۔

کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکہ میں قتل

ہم نیوز نے واضح کیا ہے کہ لاہور کے لیے روانہ ہونے والے طلبہ ان طلبہ سے بالکل علیحدہ ہیں جو قطر ایئرویز کے ذریعے گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے ہیں۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ کو الوداع کہتے ہوئے امریکی حکومت و انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

امریکہ کی افغان گروپوں میں مفاہمت کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی طلبہ کے رویے کی بھی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں