سوئیڈن میں ٹیبل فار ون ریسٹورنٹ کھل گیا



کورونا وائرس کے سبب دیگر صنعتوں کی طرح ریسٹورنٹس کا مستقبل بھی ماضی کی نسبت بہت مختلف نظر آ رہا ہے۔

ماسک پہنے ہوئے ویٹر، کھانوں کی قابل تلف فہرست اور ہوسکتا ہے کہ میزوں کے درمیان پلاسٹک کی شیلڈ بھی ہو۔

تاہم فی الحال سوئیڈن میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ ساتھ کھانے کا لطف برقرار رکھنے کے لیے ٹیبل فار ون ریسٹورنٹ کھول دیا گیا۔

ٹیبل فار ون ریسٹورنٹ میں صرف ایک ہی شخص کھانا کھاسکتا ہے اور یہاں صرف ایک ہی ٹیبل لگائی گئی ہے۔ کھانا پیش کرنے کے لیے رسی کی مدد سے ٹوکری کے ذریعے کھانا ٹیبل تک پیش کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹ یکم اگست تک اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ کسٹمر کے استعمال شدہ برتن دو مرتبہ دھلیں گے جب کہ ٹیبل کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔

ہوٹل مالک نے میدان میں صرف ایک کرسی اور ایک میز رکھی ہے اور لکڑی کے کھمبے کے ساتھ رسی باندھی گئی ہے جس کے ذریعے گاہک تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

اس ہوٹل میں کھانا پیش کرنے کیلئے کوئی ویٹر نہیں ہے اور میز کو باورچی خانے سے 150 فٹ دور رکھا گیا ہے۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ اس وقت بہت سارے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے اپنی ملازمتیں  کھو چکے ہیں، بہت سارے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

ٹیبل فار ون گاہکوں کیلئے ایک خوش کن اور خودشناسی کا بہترین موقع ہے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جہاں آپ اپنے اندر سفر کرتے ہیں۔

حکام نے کہا ہماری پوری کوشش ہوگی کے موسم گرما میں آنے والے تمام مہمان گاہکوں کو خدمات فراہم کریں۔

سویڈن میں ریستوراں کو ، بہت سے دوسرے ممالک کے برعکس کورونا وائرس کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ وہ سماجی فاصلے کے رہنما اصول پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں