اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہو گا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ جس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے لیے کورونا ریلیف پیکج پر غور کیا جائے گا۔

ملک میں موبائل ڈیوائیس مینو فیکچرنگ پالیسی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 40 ملین گرانٹ کی منظوری ایجنڈے کے حصہ میں شامل ہے۔

اجلاس میں ایل پی جی قیمت پیٹرولیم لیوی کے تعین کا معاملہ بھی شامل ہے جبکہ ایل این جی کی قیمت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری بھی شامل ہے۔

بی آئی ایس پی کے ذریعے ایل او سی کے شہریوں کے لیے ریلیف پیکج جبکہ گلگت  بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو پاسکو کے ذریعے گندم کی فراہمی بھی ایجنڈا میں شامل ہو گی۔

دو روز قبل اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث ہماری برآمدات کو شدید دھچکا لگا۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ جی ڈی پی بڑھے گی لیکن اب ڈیڑھ فیصد کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلے سال یہی کوشش رہی کہ معیشت کو کیسے سنبھالا جائے اور ہم نے کوشش کی کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو کم کریں۔ حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ کم کیا۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ اور روپیہ بھی مضبوط ہو رہا تھا ۔ہماری کوشش تھی کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں۔ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پوری دنیا کے جی ڈی پی میں 3 فیصد کمی آئے گی۔ زراعت کے اندر بھی گندم کی قیمت 27 سے 25 ملین ہورہی ہے۔ دکانوں، مالز اور سمال انڈسٹری کے بند ہونے سے معیشت میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا پر قابو پانے کے لیے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ معیشت کو لاک ڈاوَن ہونے سے بچائیں۔ کوشش ہے جن چیزوں کو کھولا جاسکتا ہے ان کو کھولا جائے۔ اپریل، مئی ، جون میں کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔


متعلقہ خبریں