کابل میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

کابل میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکہ کابل کے ایک اسپتال کے قریب ہوا۔ جہاں سے افغان فورسز نے 40 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے تھیہ مسکن میں بیک وقت ہونے والے چار دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

دھماکے اس وقت کیے گئے جب فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ایک بچے سمیت چار شہری زخمی ہوئے تھے۔ فوجی کارواں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا۔

پولیس ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں سڑک کنارے نصب پہلا بم دھماکا پیر کی صبح 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا تھا جس کے بعد یکے بعد دیگرے 90 منٹ کے دورانیہ میں مزید 3 دھماکے ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ شب بھی کابل میں تین دھماکے سنے گئے تھے تاہم ان دھماکوں میں بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پیر کو دھماکوں کے بعد 12 گھنٹے کے دوران ہونے والے دھماکوں کی تعداد 7 ہو گئی تھی۔

قبل ازیں صوبے لغمان میں طالبان نے افغان فوج پر حملہ کر دیا تھا، جس میں 6 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔  طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں کابل گردوارہ پر حملہ: پاکستان نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

دوسری جانب طالبان جنوری کے آخری ہفتے میں اغوا ہونے امریکی بحریہ کے اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ اہلکار ہماری تحویل میں نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں