پی آئی اے اب مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم نہیں کرے گی

پی آئی اے اب مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم نہیں کرے گی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔

پی آئی اے حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت ممکن ہو گئی

پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔

قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ ملک کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بجائے نجی ایئرلائن کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجات دی جائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کو صرف بیرون ملک موجود مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ نجی ایئر لائن کو معمول کے مطابق فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا جزوی فلائٹ آپریشن بحال، وزیراعظم نے اجازت دیدی

سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قمی ایئر لائن پی آئی اے کو دنیا میں تمام کھلے ہوئے ائیرپورٹس تک فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے۔

پی پی کے مرکزی رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نجی ایئر لائن کو روک کر پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں