’ بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں پرتگال کےسفیر پاولونیویز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورپرتگال کےعوام کےباہمی روابط بہتربنانےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں سےتعلیم، صحت اورروزگار سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھےگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کےچارٹر پر کئی دہائیوں سےحل طلب ہے، یورپی یونین اس مسئلے کےحل کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ  حکومت میں وزیروں اور مشیروں کی فوج ہے لیکن کام کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ نالائق اور نااہل لوگوں کو مشیر بنایا ہوا ہے۔ حکومت کے لیے وارننگ ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اب تک کوئی مشترکہ پلان نہیں دے سکی ہے ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ یہ وقت لڑائیوں کا نہیں ہے۔ حکومت و حزب اختلاف ایک پیج پر نیشنل ایکشن پلان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کی صورتحال آدھا تیتر اور آدھا بٹیر جیسی ہے۔ عوام تذبذب کا شکار ہیں جس سے مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: حکومتی ٹیم عدالت کومطئمن کرنےمیں ناکام، چیف جسٹس برہم

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم 36 لاکھ لوگوں کو ماسک، سینٹائزر اور طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں