برآمدات بڑھانے میں یورپی یونین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم


اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات کو بڑھانے اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں یورپی یونین نے اہم کردارادا کیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جی ایس پی پلس سے متعلق کنونشنزکے نفاذ کی صورتحال پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کوجی ایس پی پلس کے اگلے2 سالہ جائزے کی تیاری کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم نے اب تک ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت برقرار رکھنے کیلئے یورپی یونین کے فیصلے کوسراہا۔

وزیراعظم کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بچوں اور خواتین کےحقوق سے متعلق اقوام متحدہ کےمختلف کنونشنزبارے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ حکومت کےبلین ٹری سونامی پروجیکٹ کابھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں احساس پروگرام، کرتارپور راہداری کا افتتاح، فاٹا کی سماجی واقتصادی ترقی پربھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں انسانی حقوق کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدپراطمینان کااظہار کیاگیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حقوق کے تحفظ اور تشدد سےنمٹنے کیلئے قومی چائلڈ لیبر سروے کا آغاز کیا گی ہے۔ چائلڈ لیبرقوانین کے نفاذ پرسختی سےعملدرآمدجاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل میں کرپشن کےخلاف ملکی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم نے خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرکے حقوق کے تحفظ کیلئےاٹھائے گئے مختلف اقدامات کا بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: معیشت لمبے دورانیے کا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی،وزیرخارجہ

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 27 کنونشنزمکمل طورپرہماری آئینی ذمہ داریوں کے مطابق ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کنونشن پی ٹی آئی کےعوام کےایجنڈے کے بھی مطابق ہیں۔ حکومت پاکستانی عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے کنونشن پرعمل درآمدجاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری کو بڑھائے گی۔ موجودہ حکومت بچوں کے ساتھ  بدسلوکی اور چائلڈ لیبرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزورطبقات کے حقوق کی حفاظت کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔


متعلقہ خبریں