اسد قیصر کی طبعیت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا سے متاثرہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پہلےسے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔

اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹر سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل وکرم سےمیں اسپتال سےگھرمنتقل ہو چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔


یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس ضمن میں اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ آج دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے میری طبعیت اب کچھ بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنے اور احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مزید کہا کہ میرے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


متعلقہ خبریں