خصوصی طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت مل گئی

بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

کراچی: سعودی عرب کے خصوصی طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت مل گئی۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کا خصوصی طیارہ 18 مئی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہ اترے گا۔ خصوصی طیارہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے اڑان بھرکر شہر قائد پہنچے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو اترنے کی اجازت سعودی عرب کے سفارتخانے کی درخواست پر دی ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جدہ سے آنے والا خصوصی طیارہ خالی پاکستان آئے گا۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ ایس وی-705 سعودی عرب کے پاکستان میں مقیم سفارتی عملے اور شہریوں کو لے کر دمام کے لیے اڑان بھرجائے گا۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترنے کی اجازت سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر دی ہے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہےکہ سعودی عرب کے خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں