آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اپیل

اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومت سے یکم جون سے اسکولز کھولنےکی اپیل کر دی۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت  یکم جون سےاسکولز کھولنےاجازت دے اور اسکولز کھولنےسےمتعلق ایس اوپیز جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کی طرف سےاعلان نہ ہوا توخود ایس اوپیز جاری کر کےاسکولزکھول دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے10لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے 2 کروڑ طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جب کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت26مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شفقت محمود نے کہا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں