طاقت کا محور تبدیل ہو چکا ہے، چودھری شجاعت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے۔

18 ویں ترمیم: پارٹی سربراہان سے رد کرنے کے لیے بات کروں گا، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے یہ بات جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار غوث بخش مہر سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

ق لیگ کے سربراہ سے سابق وفاقی وزیر سردار غوث بخش مہر کی ہونے والی ملاقات میں سالک حسین بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کا مقابلہ کوئی بھی ملک اکیلے نہیں کرسکتا ہے۔

بزرگ سیاستدان نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ سب ایک سوچ پر متفق ہوں اور اکھٹے ہوں۔

جی ڈی اے نے وفاقی اداروں اور احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ مانگ لیا

پاکستان کی سیاست میں طویل عرصے تک انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرنے والے زیرک سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار غوث بخش مہر سے کہا کہ دنیا کے حالات نہایت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اوران کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

ہم نیوز نے مطابق انہوں نے بین الاقوامی یکجہتی کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کے مرکز و محور تک تبدیل ہو چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بموں و میزائلوں کی بالادستی بھی اب بے معنی ہو رہی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پہ اکھٹا ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں