’ وفاقی وزیر تعلیم نے طلبا کو پروموٹ کرنے کے اعلان پر اعتماد میں نہیں لیا ‘



کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو پروموٹ کرنے کےاعلان پر اعتماد میں نہیں لیا تھا، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا اسکولز اور طلباء کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت نے حرکتیں کی ہیں اس کے باوجود بلاول بھٹو نے انہیں کہا کہ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے۔

آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچانا ہو گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ ، ڈاکٹرز یا جماعت کورونا کے خلاف لڑنے کی بات کرے تو پوری کی پوری پی ٹی آئی ان کے خلاف ہاتھ دھو کر پڑ جاتی ہے لگتا ہے ان کی کورونا سے کوئی رشتہ داری ہے۔

 


متعلقہ خبریں